سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمیوں سمیت 4 گرفتار

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمیوں سمیت 4 کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی،پی پی آئی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقوں تصویر محل چوکی اور صنعتی ایریا میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں سمیت 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزموں سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔گرفتار ملزموں کی شناخت سیف اللہ، نواز، کاشف اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی، ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔