پشاورمیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار رکشے میں موجود خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار

پشاور(پی پی آئی) پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے رکشے میں جانے والی خواتین پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خواتین کے چہرے جھلس گئے۔ افسوسناک واقعہ ٹاؤن آبدرہ روڈ پر پیش آیا متاثرہ خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پی پی آئی کے مطابق پولیس نے متاثرہ خواتین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں دو موٹرسائیکل سوار افراد کے ساتھ سابق شوہر اور اس کے ڈرائیور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یہ کام میرے سابق شوہر اور اس کے ڈرائیور کے ایما پر دو نامعلوم افراد نے کیا ہے، سابق شوہر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، ایف آئی آر کے مطابق تیزاب گردی سے رکشے میں سوار 4 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمیوں سمیت 4 گرفتار

Mon Jul 8 , 2024
کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمیوں سمیت 4 کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی،پی پی آئی […]