برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)عظیم کشمیری آزادی پسند رہنما برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔برہان وانی کے 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسے، جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، برہان وانی کو 8سال قبل8فروری کے دن بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا۔برہان وانی 19 ستمبر 1994 کو پلوامہ کے گاؤں دداسر میں پیدا ہوئے،برہان ڈاکٹر بننا چاہتے تھے، آٹھویں جماعت سے لیکر ہر کلاس تک 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے رہے۔2010 میں قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے برہان وانی کو کزن سمیت شدید شدد کا نشانہ بنایا، تشدد اور بعد ازاں پولیس کی مسلسل ہراسگی سے تنگ آکر 16 سال کی عمر میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی۔برہان وانی نے سوشل میڈیا کے بے باک اور منفرد استعمال سے بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو متاثر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک 1ہزار9سو34 کشمیری شہید

Mon Jul 8 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2016 میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 1ہزار9سو34 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر جاری کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 286 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا […]