سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2016 میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 1ہزار9سو34 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر جاری کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 286 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 159خواتین بیوہ اور393بچے یتیم ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 30ہزار63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔