کراچی(پی پی آئی)ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔او سی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں 1.04 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 49 فیصد کم ہے۔پی پی آئی کے مطابق البتہ جون 2024 میں ملک میں 0.11 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں چھ فیصدزیادہ ہے۔
Next Post
750 والے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جولائی کو ہوگی
Tue Jul 9 , 2024
کراچی(پی پی آئی)750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15جولائی کو ہو گی.سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازپیر 15 جولائی کو ہو گی جو رواں سال کی 13ویں اور مجموعی طور پر99ویں قرعہ اندازی ہے۔