آذربائیجان کے صدر جمعہ12 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پی پی آئی)آذربائیجان کے صدر 12 جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پرپہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 12جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پہنچیں گے، پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران زرعی اور انفرااسٹرکچر کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے ہوں گے، اور پاکستان میں سرمایا کاری کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی پیداوارمیں اضافہ کر دیا

Tue Jul 9 , 2024
کراچی(پی پی آئی)او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ ضلع حیدرآباد میں واقع کنر کنواں نمبر11سے خام تیل کی پیداوار بڑھا دی گئی، کنر کنواں نمبر11سے یومیہ 960بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے سے ملکی […]