کراچی(پی پی آئی)او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ ضلع حیدرآباد میں واقع کنر کنواں نمبر11سے خام تیل کی پیداوار بڑھا دی گئی، کنر کنواں نمبر11سے یومیہ 960بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے سے ملکی امپورٹ بل میں 3کروڑ 19لاکھ ڈالر کی کمی ہوگی۔ پی پی آئی کے مطابق ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4سے بھی خام تیل کی پیداواربڑھا دی گئی ہے، نشپا کنواں نمبر 4سے اضافی 330بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔