شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت، کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دو ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے فواد چوہدری کا دو ہفتوں کے لیے عارضی طور پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری پر سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا سب کچھ یہاں ہے واپس کیوں نہیں آئیں گے؟انہوں نے کہا تھا کہ میں تو ویسے بھی سب کو باہر جانے کی اجازت دے رہا ہوں، گرمیوں کا موسم ہے ویسے بھی ہر کوئی باہر جا رہا ہے۔