نادان حکومت نے خود اپنے بلیڈ سے شہ رگ کاٹی ہے: عمر ایوب

لاہور(پی پی آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کہا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، بجلی کا یونٹ آئندہ کچھ دنوں میں 100 روپے سے اوپر جائے گا، ڈالر کی مصنوعی قیمت 275 روپے ہے، آئندہ دنوں میں 300 روپے سے اوپر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد سیاسی اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، یہ سب کچھ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو جیل کے اندر رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، یہ تمام کیس ختم ہونے والے ہیں،ان کے پاس صرف عدت کیس کا بہانہ ر ہ گیا ہے، یہ سارے لوگ پھر انہی عدالتوں میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے پی ایم اور نادان حکومت نے خود اپنے بلیڈ سے شہ رگ کاٹی ہے، انہوں نے خود پھانسی کے پھندے پر چڑھ کر پھندا گلے میں ڈالا ہے،1984 میں ایک کتاب اینیمل فارم لکھی گئی تھی، وہی چیزیں اب ہو رہی ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت سے نادان لوگ دیکھے ہیں، موجودہ حکومت جیسی نادان حکومت کبھی نہیں دیکھی۔

Latest from Blog