نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئی دلی کی تہاڑ جیل میں مقیدکشمیری رہنماؤں کو بد ترین مظالم کا سامنا

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)  نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری سیاسی قیدیوں کو سنگین صورتحال کا سامناہے۔  دی وائر کی رپورٹ کے مطابق رواں موسم گرما میں 52ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کے دوران جیل میں خواتین اورعلیل قیدی سمیت کشمیری نظربندبنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی اوردم گھٹنے والے ماحول نے کشمیری نظربندوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بہت سے قیدی بخار اور جلد کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ متعدد رخواستوں کے باوجود ضروری سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس سے ان کی حالت مزیدابتر ہوگئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان اور دیگر کشمیر ی رہنماء اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے گزشتہ سات سال سے تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔