نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع میں بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کو خو ف و ہراس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فوجی کارروائیاں کٹھوعہ، ریاسی، راجوری، پونچھ، سانبہ، کشتواڑ، کولگام، بانڈی پورہ، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان پر مخبر بننے اور مجاہدین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔