کراچی(پی پی آئی)خراب معاشی صورتحال کا اثر گاڑیوں کی خرید وفروخت پر بھی پڑنے لگا۔ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے ایک رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 13لاکھ 2 ہزار79 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 3 فیصدکم ہے۔پی پی آئی کے مطابق مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
Next Post
جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
Thu Jul 11 , 2024
لاہور(پی پی آئی)جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے ان کے عہدے کاحلف لیا، وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995 میں لا […]