فلور ملز کی ہڑتال کے باعث محرم کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ

کراچی(پی پی آئی)فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث کراچی کی 95 فلور ملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے جس کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،پی پی آئی کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔چیئرمین فلور ملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ لیبر فارغ بیٹھی ہے،  تمام فلور ملز احتجاجاً غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 خراب معاشی صورتحال،ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی آگئی

Thu Jul 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی)خراب معاشی صورتحال کا اثر گاڑیوں کی خرید وفروخت پر بھی پڑنے لگا۔ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے ایک رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک […]