زمبابوے کے ڈو میسٹک کھلاڑیوں کی کم معاوضے کے خلاف ہڑتال

ہرارے:زمبابوے کے ڈومیسٹک کھلاڑی کرکٹ بورڑ کے ساتھ معاوضے کے تنازعے پر ہڑتال پر چلے گئے۔کھلاڑیوں کے ہڑتال پر جانے کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ لوگن کپ کے مقابلے بھی تاخیر کا شکارہوگئے ہیں،آج دو میچ کھیلے جانے تھے ،زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیل جروس جو کہ انگلش کاﺅنٹی لینکا شائر کے لیے کھیلتے ہیں ہرارے میں اورسیز کھلاڑی کی حیثیت سے رینہوس کی نمائندگی کررہے ہیں، جروس کا کہنا ہے کہ میچوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے میں مصروف ہے جہاں انھیں ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔

Next Post

شیفلڈ شیلڈ:تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

Tue Nov 11 , 2014
تسمانیہ:آسٹریلیا کے شیفلڈ شیلڈ کے مقابلے میں تسمانیہ نے وکٹوریہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔ تسمانیہ نے دوسری اننگز میں جارڈن سلک اور جوناتھن کی شان دار بیٹنگ کے باعث میچ کے چوتھے روز کے آغاز میں ہی وکٹوریہ کو8وکٹوں سے شکست دے دی، تسمانیہ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں200 کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹیں […]