سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کا مسئلہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات تیزکردیئے، پاسپورٹ پرنٹ کرنیوالی نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا،پی پی آئی کے مطابق  ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوا لی جائیں گی، 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1 گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹ تاخیر کا شکار ہے، پاسپورٹ میں تاخیر کی وجوہات کاغذ کی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار ہے۔