کراچی(پی پی آئی)مال بردار گاڑیوں کی ایکسل لوڈ کے نفاذ کی آڑ میں اندورون ملک تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے تاجروں سے من مانے کرائے بٹورے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹیشن کی مد میں تاجروں کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برآمدی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس ضمن میں سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے چیئرمین قاسم یعقوب پراچہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ٹرانسپورٹرزکی من مانیوں کا نوٹس لینے اور وزارت مواصلات کے طے کردہ ایکسل لوڈ کے مطابق تاجروں سے کرایہ لینے کا پابند بنانے کی درخواست کی ہے۔ قاسم یعقوب پراچہ نے نشاندہی کی کہ زائد کرایہ کے نتیجے میں سالٹ سمیت دیگر سیکٹرز کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جبکہ کاروباری لاگت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے نیز برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ چیئرمین سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت سے درخواست کی کہ ٹرانسپورٹرز کو حکومت کے طے کردہ لوڈ کے مطابق کرایہ لینے کا پابند کیا جائے۔
Next Post
تربت میں سرچ آپریشن شروع،مشتبہ افرادگرفتار،زخمی تحصیلدار کراچی منتقل
Fri Jul 12 , 2024
تربت(پی پی آئی)تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعرات کے روز تحصیلدار شیرجان دشتی شدید زخمی ہوگئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیلدار شیر جان پر نامعلوم افراد نے تربت شہر میں حملہ کیا، زخمی تحصیلدار کو طبی امدادکی فراہمی کے لیے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے جمعہ کو بھی علاقے کو گھیرے […]