آکرا:گھانا نے ایبولا وائرس کے باعث افریقا نیشنز کپ 2015کی میزبانی سے دست بردار ی کا اعلان کردیا۔ گھانا کی وزار ت کھیل ونوجوانان نے اعلان کیا کہ صحت کے حکام کی جانب سے خدشات کے اظہار کے بعدگھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم افریقن نیشنز کپ کی میزبانی کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کی جانب سے گھا نا کوفیصلے پر نظر ثانی کے لیے خط لکھاگیا۔ دوسری جانب مراکش نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی بولی حاصل کرنے کے بعد ایبولا وائر س کی وجہ سے میزبانی کرنے سے معذوری ظاہر کرتھی،شمالی افریقی ممالک نے تجویز دی ہے کہ ٹورنامنٹ کو ایبولا وائر کے شدید حملے میں کمی آنے تک ملتوی کیا جائے۔
Next Post
مارلن سیموئلز کو سلیکشن پالیسی کی خلاف ورزی پر جمیکا کی نمائندگی سے روک دیا گیا
Tue Nov 11 , 2014
کنگسٹن:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیسٹمین مارلن سیموئلزکو سلیکشن پالیسی کی خلاف ورزی پر جمیکا کی پروفیشنل کرکٹ لیگ کی ٹیم سے باہر کردیاگیا۔ جمیکن کرکٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیاہے کہ مارلن سیموئلزنے سلیکشن پالیسی کی دفعہ1.1کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا پر انھیں 13رکنی جمیکن ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے،اس قانون کے مطابق […]