فیصل آباد (پی پی آئی)ساوتھ ایشن ہینڈ بال چیمپئن شپ رواں سال اکتوبر نومبر میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق ہینڈ بال فیڈریشن نے حکومت کو اخراجات اور مہمان کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے بارے میں پلان پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ میں بھارت نے تاحال اپنی شرکت کے بارے میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔