مارلن سیموئلز کو سلیکشن پالیسی کی خلاف ورزی پر جمیکا کی نمائندگی سے روک دیا گیا

کنگسٹن:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیسٹمین مارلن سیموئلزکو سلیکشن پالیسی کی خلاف ورزی پر جمیکا کی پروفیشنل کرکٹ لیگ کی ٹیم سے باہر کردیاگیا۔ جمیکن کرکٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیاہے کہ مارلن سیموئلزنے سلیکشن پالیسی کی دفعہ1.1کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا پر انھیں 13رکنی جمیکن ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے،اس قانون کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو پابندکیا گیاہے کہ قومی ٹیم کے رہنمائی نہیں کرہے ہوں یا جمیکا کی نمائندگی نہیں کرہے ہوں تو مقامی کرکٹ میں حصہ لیں۔جمیکن کرکٹ ایسوسی ایش کے چیف ایگزیکٹو کورٹنی فرانسیس کا کہنا تھا کہ مارلن سیموئلزجمعے سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے کے اہل نہیں ہیں۔مارلن سیموئلز کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا جبکہ بھارت کے خلاف ادوھوری سیریز میں انھوں نے تین میچوں میں دو سنچریا ں بنائی تھیں۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز ٹیم بورڑ سے مالی معاملات کے پیچیدہ مسئلے پر بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹی تھی۔

Next Post

ویمنز کرکٹ:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں ہرادیا

Tue Nov 11 , 2014
سڈنی:آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،مہمان ٹیم نے 50اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر240رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر تین […]