سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’یوتھ سکلز ڈے“ منایاگیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر کو ”یوتھ سکلز ڈے“ منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں میں ہُنر کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں ہنرمند بنانا ہے۔دنیا بھر میں نوجوانوں کی اکثریتی آبادی کے پیش نظر انہیں ہنرمند بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے تحت ہر سال 15 جولائی کو”ورلڈ یوتھ سکلز ڈے“ منایا جاتا ہے، پی پی آئی کے مطابق یونیسیف نے اس سال کا تھیم ”امن اور ترقی کیلئے نوجونواں کی مہارت“ رکھا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نوجوان آبادی کے لحاظ سے 195 ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 برس سے کم کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جن میں سے 36 فیصد حصہ 15 سے 29 برس کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔