ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

ژوب(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آئے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی  ہے،زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ن لیگ کا مری اجلاس  محرم الحرام کے باعث ملتوی

Mon Jul 15 , 2024
مری(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ اہم اجلاس پیر کو منعقد ہونا تھا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہونا تھی۔پی پی آئی کے مطابق تاہم اب یہ اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کردیاگیا ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔