کراچی(پی پی آئی) محرم الحرام شروع ہوتے ہی قبرستانوں کی صفائی، مخدوش قبروں کی مرمت اور گلپاشی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے، اس حوالہ سے شہرقائد کے مختلف قبرستانوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں حاضری دیکھی جارہی ہے، پی پی آئی کے مطابق مرحوم عزیز و اقارب والدین کی قبروں پر پھول اور درختوں کی سبز ٹہنی رکھنے کی روایت کو لوگ ابھی تک زندہ رکھے ہوئے ہیں، قبرستانوں کے باہر پھول فروشوں کے عارضی اسٹال بھی لگ گئے ہیں۔