میں کرکٹ کا دیوتا نہیں ،لوگوں کا پیارخداکی رحمت ہے:ٹنڈولکر

نیودہلی:سچن ٹنڈولکر کو بہت سے مداح دیوتا کی طرح پوجتے ہیں لیکن لیجنڈ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ کا دیوتا نہیں۔ ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں مجھ سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں،کرکٹ کھیلنا میری محبت ہے لیکن میں عام سا ٹنڈولکر ہوں اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں یہ میرے لیے خاص رحمت ہے اور خدامجھ پر مہربان ہے،ایک سوال پرکہ لوگ انھیں پوجتے ہیں توان کا کہنا تھا کہ میں کسی بات کو اپنے مرہون منت نہیں سمجھتا،میں عام انسان ہوں لوگوں کے پیار کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

Next Post

پی ٹی سی ایل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان قومی سطح پر آن لائن کنکٹیویٹی معاہدے پر دستخط

Wed Nov 12 , 2014
 کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مینیجڈ ماڈل کے طور پر سی ٹی خدمات کی فراہمی اور قومی سطح پر اس کے انتظام کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر ، کمال احمد اور CAAکے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ائر وائس مارشل خاور حسین […]