پی ٹی سی ایل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان قومی سطح پر آن لائن کنکٹیویٹی معاہدے پر دستخط

 کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مینیجڈ ماڈل کے طور پر سی ٹی خدمات کی فراہمی اور قومی سطح پر اس کے انتظام کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر ، کمال احمد اور CAAکے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ائر وائس مارشل خاور حسین نے کراچی میں سول ایوی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں جدید ترین کمیونیکیشن سسٹم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس پراجیکٹ سے پاکستان سول ایوی ایشن ریڈار سائٹ اور ائر پورٹ پر فاضل بوجھ کے مقابلے میں ائر ٹریفک کنٹرولرز کو ڈیٹا کی بروقت وصولی اور ٹرانسمیٹنگ کی تیز تر اور قابل اعتماد انداز میں مدد ملے گی۔نئے سسٹم کے نفاذ سے ائر ٹریفک کنٹرولرز اور پائلٹ کے درمیان آواز کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، کیونکہ تمام مواصلات کسی بھی رکاوٹ کے بغیر بروقت ہوں گے۔ یہ نظام سول ایوی ایشن کے تمام آپریشنل اور کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مؤثر ،توسیع پذیر اور قابل اعتماد مواصلاتی نظام فراہم کرے گا۔ائر وائس مارشل خاور حسین نے اس موقع پر کہا کہ نیا نظام پاکستان ائر اسپیس کو نہ صرف زیادہ محفوظ اور بے خطر بنائے گا بلکہ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسرکمال احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پی ٹی سی ایل کے جدید ترین ICT انفرا اسٹرکچر اور خدمات پر اعتماد کے لئے سی اے اے کی تعریف کرنا چاہیں گے۔پی ٹی سی ایل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لئے اس طرح کی حکمت عملی اور جدید مواصلاتی نظام فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت کی حامل ہے۔

Next Post

انٹرپرائز گرے فیل نارڈک شراکت داری کے ساتھ اسکینڈینیویا تک پھیل گیا

Thu Nov 13 , 2014
لندن، 12 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے اسکینڈینیویا میں انٹرپرائز برانڈ کو توسیع دینے کے لیے سویڈن اور ناروے میں گرے فیل نارڈک کو فرنچائز شراکت دار مقرر کردیا ہے۔ یہ معاہدہ گزشتہ 18 ماہ میں توسیع کے وضع کردہ منصوبے کا حصہ ہے جس میں انٹرپرائز نے یورپ بھر میں نقل و حمل فراہم کرنے […]