لاہور(پی پی آئی) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت،پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔چوہدری پرویز الہی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے،وکلاء کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا،میڈکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے پرویز الٰہی کو لمبا سفر کرنے سے روک رکھا ہے،پرویز الٰہی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا جبکہ پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف بھی ہے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے پیر کے روز پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کر رکھا تھا۔
Next Post
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
Mon Jul 15 , 2024
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔شاہ محمود قریشی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کرتے ہوئے ان پر فرد […]