9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔شاہ محمود قریشی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کر دی۔تحریک انصاف کے رہنما نے صحت جرم سے انکار کر دیا، بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی، بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

Mon Jul 15 , 2024
سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، دہشتگردوں نے پہلے دھماکا کیا اس کے بعد فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی […]