یوٹیلیٹی سٹورز پربنیادی اشیاء پرسبسڈی میں یکم اگست سے300 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا پلان تیار کیا گیا ہے،نئے  پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر5بنیادی اشیاء پرسبسڈی میں بڑا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع  کے مطابق وزیر عظم کے نئیپیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں،چاول پرسبسڈی میں 300 فیصداضافہ تجویز زیر غور ہے جس میں دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی25روپیسیبڑھاکر 100روپے،گھی پرفی کلوسبسڈی70روپیسے بڑھاکر100روپے،  چینی پر بھی فی کلوکے حساب سیسبسڈی بڑھانیکی جبکہ آٹے پرسبسڈی کاموجودہ ماڈل برقرار رکھنیکی تجویزسامنے آئی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورزپروزیراعظم کینئے پیکج کی سمری ای سی سی کے لیے بھجوادی گئی،وزیراعظم پیکج کینئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اوروفاقی کابینہ کی منظوری کیبعد ہوگا،یوٹیلیٹی  سٹورز پروزیراعظم پیکج کااطلاق یکم اگست سے کرنیکی تجویز زیر غور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

Mon Jul 15 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ ہاؤس جلانے اور گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی۔پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس […]