پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ ہاؤس جلانے اور گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی۔پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظورکر لی جبکہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی گلبرگ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظورکی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں فواد چوہدری، حافظ فرحت عباس، واثق قیوم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر وکلا  تیاری کر کے آئیں کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔