اسلام آباد(پی پی آئی) قانونی اور آئینی امور پر گہری نگاہ رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کی بات جمہوری اصولوں کے خلاف ہے اور حکومت کو ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا ہے اور ایسے اقدام کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکا گیا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے سیاسی افراتفری بڑھے گی اور معیشت تباہ ہوگی جبکہ وفاق پر بھی اثر پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر فل کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے تو آئینی طریقے پر عمل کرے اور نظرثانی کی درخواست دائر کرے۔
Next Post
حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، خورشید شاہ
Mon Jul 15 , 2024
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر اعتماد نہ لینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس فیصلے کا علم نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی […]