کراچی(پی پی آئی) کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی، ان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔