اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہم حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔
Next Post
پابندی سے کچھ حاصل نہیں، قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے:شیری رحمان
Tue Jul 16 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شیری رحمان کا کہناتھا کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا […]