پابندی سے کچھ حاصل نہیں، قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے:شیری رحمان

اسلام آباد(پی پی آئی)پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شیری رحمان کا کہناتھا کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا اس طرح کوئی کام ہو رہا ہے،ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح نہیں کیجیے، اتحاد اس طرح نہیں چلتے،آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے،کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔ پیپلزپارٹی کی سینئر رہنمانے کہاکہ اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہئے، لوگوں سے پوچھنا چاہئے،ہر جماعت کو سوچنا چاہئے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہئے،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے باہر نکالیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بابا فرید گنج شکرؒ  کے عرس پر ضلع پاک پتن میں 18 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

Tue Jul 16 , 2024
پاکپتن شریف(پی پی آئی)ضلع پاکپتن شریف میں ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہرنے 18 جولائی کوبابا فرید گنج شکرؒ  کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کیا  ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملک بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں حکومت  پہلے ہی  16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود […]