سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2021 سے اب تک مختلف واقعات میں افسروں سمیت بھارتی فورسز کے کم از کم 494 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، بارڈر سیکیورٹی فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، انڈو تبت بارڈر پولیس، ساشسٹرا سیما بل، بھارتی فضائیہ، سپیشل آپریشن گروپ، ویلج ڈیفنس گارڈ اور سپیشل پولیس افسر کے 116اہلکار وں نے خود کو گولی مار کر یا پھر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔دریں اثنا، مقبوضہ علاقے میں رواں برس جنوری اب تک مختلف واقعات میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور اسپیشل آپریشن گروپ کے کم از کم 52 اہلکار ہلاک جبکہ ساٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔2021 میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد 166 جبکہ2022 میں 146 رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس(2023) میں مختلف واقعات میں بھارتی فورسز کے 130 اہلکار مارے گئے۔
Next Post
پاکستان اگلے سال ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا
Thu Jul 18 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ساؤتھ ایشین اولمپک کونسل کے رکن ممالک نے فروری 2025ء کے اوائل میں پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گیمز یکم یا 2 فروری 2025ء کے آس پاس شروع ہونے کی توقع ہے اسلام آباد اور لاہور بنیادی طور پر ایونٹس کی میزبانی کریں گے۔ لاہور […]