اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ قابل رسک ممالک میں پاکستان تیسری یا چوتھی پوزیشن پر

کراچی (پی پی آئی )ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ  قابل رسک ممالک میں پاکستان تیسری یا چوتھی پوزیشن پرہے یہ بات چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ” بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پر اثرات کے عنوان پر سیمینارسے خطاب میں کہی ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان 2000 سے 2019 میں رسک کے حامل ممالک میں 8ویں نمبر پر تھا اور پچھلے 4سال کا ڈیٹا لیا جائے توپاکستان پوزیشن تیسری یا چوتھی پر پہنچ جائے گا

۔کراچی پریس کلب کی اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی اور گلوبل اویرنس اینڈ امپاورمنٹ نیٹ ورک کے اشتراک سے ” بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پر اثرات کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سیمینار سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد، محکمہ سماجی بہبود کی ڈائریکٹر سعیدہ شیخ، مہناز رحمان، کلائمنٹ ایکشن سینٹر کے سربراہ یاسر حسین نے اظہار خیال کیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آبادی کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال مزید خراب تر ہو رہی ہے۔شعیب احمد نے جی اے ای این کی رباب ابراہیم، کلثوم جہاں، میمونہ صدیقی  کی کاوشوں کا سراہا۔