سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان میں 29.75 فیصد افراد کنوارے، شادی شدہ کی شرح 65.97 فیصد

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کردئیے گئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق پاکستان میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد ہے۔فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد اور ملک میں بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد ہے۔پی پی آئی کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیارکرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے79فیصد افراد 40سال سے کم عمر ہیں، 40.56 فیصد آبادی15سال سے کم عمروالوں کی ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے اور کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔