سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں نجی سیکٹر کے کسان سہولت سنٹرز بند، سرکاری ماڈل ایگریکلچر مالز بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں نجی سیکٹر کے قائم کردہ اکتالیس کسان سہولت سنٹرز بند ہونے پر پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر ماڈل ایگریکلچر مالز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب میں ابتدائی طورپر 95 کروڑدس لاکھ روپے کی لاگت سے بہاولپور، ملتان، ساہیوال اورسرگودھا میں ماڈل ایگریکلچر مالزبنائے جائیں گے ڈی جی ایکسٹینشن محکمہ زراعت عبدالحمید کا کہنا ہیکہ پہلے41 نجی کسان سنٹرز چاردکانوں پرمشتمل تھے جن کے پاس نہ کھاد تھی نہ ہی کوئی سہولت،۔محکمہ زراعت کیمطابق ماڈل سنٹرز پرکسانوں کو فیکٹری ریٹ پربیج اور پیداوار بڑھانے والی ادویات فراہم کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق ماڈل ایگریکلچرمالزمیں قائم کردہ بینک کاؤنٹرز سے کسانوں کو آسان اقساط پرقرضے اورزرعی مشینری کی کرایہ پر دستیابی بھی ہوگی،پراجیکٹ کامیاب ہونے پر تمام اضلاع میں مالز قائم کیے جائیں گے۔