پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بارہمولہ میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے لوگوں نے آزاد گنج درنگبل سڑک کی خستہ حالی پردھرنا دیا اور قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس پر سفر انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔شہریوں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں پر مشتمل مظاہرین نے کہا کہ”ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ سڑک کی خستہ حالت کی طرف بار بار توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ مظاہرین نے سڑک کی فوری طور پرمرمت اور دن کے وقت اس پر بھاری گاڑیوں کا آمد ورفت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔