خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 زبان درازی،خیالی پلاؤ اور فلسفہ جھاڑنے میں تحریک انصاف کا متبادل کوئی نہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا مشن خوشحال پنجاب، روشن پنجاب اور ترقی کرتا پنجاب ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی،خیالی پلاؤ اور فلسفے جھاڑنے میں تحریک انصاف کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا، مریم نواز کی حکومت کی فکر کرنے کی بجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 9 مئی کے فسادیوں اور دہشت گردوں کے لیے سیاست  میں  کوئی جگہ نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟موجودہ حالات میں جو شخص بھی 9 مئی کے فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ ان کا سہولت کار تصور کیا جائے گا، اب کسی قسم کی غیر آئینی سہولت کاری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔