شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد، مستحق مریضوں کا علاج مفت ہوگا

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مستحق مریضوں کو صحت کی جدید سہولیات مفت فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیاہے۔انہوں نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپلیکس بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مرکزہوگا جہاں مستحق مریضوں کا سو فیصد مفت علاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمپلیکس راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور     گلگت  بلتستان کے عوام کے لئے اتحادی حکومت کا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مکمل ہونے پر یہ کمپلیکس دل، گردے، پھیپھڑوں، کینسر اور دوسری مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے دنیا کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایک جدید فرسٹ ایڈ ایمرجنسی شعبہ بھی قائم کیا جائے گا اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کیلئے ائیر ایمبولینس سروس کی سہولت ہوگی۔شہبازشریف نے کہا کہ ہسپتال میں ایک نرسنگ سکول اور لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی اور مستحق مریضوں کو سو فیصد لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔