شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلسطینی صبر و حوصلے نے صیہونیت اور اسکے غرو ر کو خاک میں ملادیا، علامہ شبیر حسن میثمی

کراچی(پی پی آئی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی دراصل صیہونیت کی طاقت اور اس کا غرور خاک میں ملنے کا مظہر ہے فلسطین کے اصل وارثوں نے جس استقامت اور صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ مظلوموں کی جیت اور ظالم صہیونیت کی زمیں بوسی ہے 7 اکتوبرکے روز سے آج تک فلسطینی عوام نے جس قربانی و سرشاری اور اپنی سرزمین سے محبت کے جذبے کیساتھ انبیاء کی سرزمین کا دفاع کیا اوراپنے آپ کو نام نہاد سپر پاور کہلانے والی استعماری و صہیونی طاقتوں کو جس طرح پچھاڑا اور رسوا کیاوہ واضح کررہاہے کہ قابض طاقتیں ایک مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہیں جس اتحاد کا مظاہرہ غزہ کی جنگ میں کیا گیاظلم و استعماریت کے خاتمے کیلئے اسی انسانی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ایک عظیم و مقدس مقصد بیت المقدس کی آزادی انبیاء کی سرزمین کے دفاع اور اپنی مادروطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں گی فلسطین صرف فلسطینی عوام کا ہے اور قابض صہیونی ریاست کا وجودباطل ہے۔