شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نارتھ امریکن ایسوسی ایشن پاکستانی ٹیلنٹ کیلئے کینیڈا اور یورپ میں کانفرنسز منعقد کریگی

کراچی(پی پی آئی) نارتھ امریکن ایسوسی ایشن فار سا?تھ ایشن افیئرز کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستانی ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیوزن فورا اور نارتھ امریکن ایسوسی ایشن فار سا?تھ ایشن افئیر پروگرام کی صدر ڈاکٹر سارہ عالم نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کے ٹیلنٹ کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنا ریسرچ ورک اور اپنے مقالے پیش کرسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اگلے سال کینیڈا اور یورپ میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سارہ عالم نے کہا کہ ہنر مند طلبہ و طالبات کو امیگریشن کے بعد بیرون ملک میں درپیش مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ پاکستان بھارت نیپال اور بنگلہ دیش کے تارکین وطن افراد کو بیرون ملک بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بیرون ملک ہمارا خطہ جنوبی دنیا کا حصہ بنتا جارہا ہے ہمیں وہ مواقع فراہم نہیں کیے جاتے جو دیگر ممالک کے لوگوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیزی کے ساتھ بدلا? آرہا ہے اور ہمارا خطہ بھی تیزی سے دنیا کا حصہ بنتا جارہا ہے ہمیں ایسے ٹریٹ تو کیا جاتا ہے لیکن ہمیں وہ سہولیات نہیں ملتیں جو باقی لوگوں کو ملتی ہیں۔سارہ عالم نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنے جارہے ہیں ہمارے لوگ بہت محنتی ہیں۔ڈاکٹر سارہ عالم نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اس وقت پاکستانی نوجوان مایوس ضرور ہیں لیکن بہت صلاحیت بھی ہیں وہ دنیا میں جاکر اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں منواسکتے ہیں۔تقریب سے امیگریشن کنسلٹنٹ ریحان صدیقی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔