کراچی(پی پی آئی) سینئیر صحافی اور کراچی پریس کلب و کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن سید سبط حسان رضوی کے والد سید محمد حسنین رضوی مختصر علالت کے بعد پیر کی صبح انتقال کر گئے۔ پسماندگان میں چار صاحبزادے ایک صاحبزادی اور اہلیہ شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سماجی،تعلیمی اور صحت کے شعبوں سے وابستہ شخصیات اور صحافتی حلقوں نے سوگواروں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔