بنوں واقعہ پراپیکس کمیٹی کا اجلاس 25 جولائی کو طلب،اہم فیصلے متوقع

پشاور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 25 جولائی کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بنوں امن دھرنے میں شامل جرگے کے ارکان نے  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کر کے مسلح گروپوں کے خاتمہ، پولیس کو بااختیار بنانے اور رات کو گشت کرنے پر بھی زور دیا گیا۔جرگے نے سرچ آپریشن یا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سکیورٹی فورسز کے بجائے سی ٹی ڈی کو کرنے اور لاپتا افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کے مطالبات بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیش کیے جنہیں اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپیکس کمیٹی  اجلاس میں جرگے کے 5 اراکین بھی شرکت کریں گے، پی پی آئی کے مطابق جمعہ کے دن وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بنوں کا دورہ کر کے ایپکس کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے، فیصلے کے بعد دھرنا ختم کیا جائے گا۔

Leave a comment