آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، کہاں ہے جمہوریت؟: اعجاز چودھری

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ رؤف حسن کو فوراً رہا کریں، چند ماہ پہلے وہ پی ٹی آئی کی سیاست میں فعال ہوئے، رؤف حسن سوشل میڈیا نہیں جنرل میڈیا کور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، کہاں ہے جمہوریت؟ اسلام آباد والا ڈرامہ ممبران پارلیمنٹ کو دبوچنے کے لئے ہوا، میں گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، سیاسی جماعت عوام ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آؤ دیکھ لو عوام کس کے ساتھ ہے، حکومت کہاں ہے یہ بتائیں، حکومت تو چند دنوں کی مہمان ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 سوا سال ہوگیا ہم انصاف کے منتظر ہیں: عمر سرفراز

Tue Jul 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سانحہ نو مئی کی پہلے دن ہی مذمت کی تھی، حکمران اگر شریک جرم نہیں تو یہ جوڈیشل کمیشن بنانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون ایک ہی […]