سوا سال ہوگیا ہم انصاف کے منتظر ہیں: عمر سرفراز

لاہور(پی پی آئی)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سانحہ نو مئی کی پہلے دن ہی مذمت کی تھی، حکمران اگر شریک جرم نہیں تو یہ جوڈیشل کمیشن بنانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون ایک ہی ہے مگر صوبوں میں اس کا عمل مختلف ہے، سوا سال ہوگیا ہم انصاف کے منتظر ہیں، آج سوا سال بعد تفتیشی کاغذ بدل رہے ہیں، ہمیں بہانے سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔عمرسرفرازچیمہ نے مزید کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں، مریم نواز کا بیان خوف کی علامت ہے:ملک احمد بھچر

Tue Jul 23 , 2024
 لاہور(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ حکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں، مریم نواز کا بیان کہ پانچ سال سے پہلے نہیں جائیں گے، خوف کی علامت ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ […]