آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی پنجاب کے غیرفعال رہنما تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی) پیپلز پارٹی  پنجاب کی قیادت نے غیر فعال رہنماؤں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے عہدداروں کی حتمی فہرست تیار کرلی۔پی پی آئی کے مطابق عوامی رابطے میں نہ رہنے والے رہنما بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے ایسے رہنما جو اپنے حلقوں میں نظر نہیں آتے ہیں، ان سے عہدے واپس لیے جائیں گے۔ آئندہ چند روز کے دوران عہدوں کی حتمی فہرستوں میں شامل امیدواروں کے انٹرویو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔