آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا 100 واں نمبر

 اسلام آباد(پی پی آئی)دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والاپہلا ملک جب کہ پاکستان رینکنگ میں 100 ویں نمبر پر ہے۔پی پی آئی کے مطابق  فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح آسٹریلیا، فن لینڈ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سوئیڈن، جنوبی کوریا اور لگسمبرگ کے پاسپورٹس دنیا کے 191 ممالک اور مقامات پر ویزا فری انٹری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دنیا کے مضبوط پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست میں برطانیہ، بیلجیئم، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں  مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان نیچے سے چوتھے نمبر پر  جب کہ درجہ بندی میں اس کا 100واں نمبر ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کا بھی اس فہرست میں 100 واں نمبر ہے۔پاکستان کے بعد دنیا کے سب سے کمزور پاسپورٹس رکھنے والے تین ممالک ہیں جن میں عراق کا 101واں، شام کا 102 اور افغانستان سب سے آخر 103 واں نمبر ہے۔خطے کے دیگر ممالک میں بھارت اس فہرست میں 82 ویں نمبر پر، بنگلہ دیش 97، ایران 94، چین 59 اور مالدیپ 52ویں نمبر پر ہے۔