آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سی ٹی ڈی کراچی کی کامیاب کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کے اہلکار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر پہنچے تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا،پی پی آئی کے مطابق دونوں جانب سے گولیاں چلنے کے نتیجے میں ایک دہشتگرد زخمی ہو گیا۔ زخمی دہشتگرد کو حراست میں لینے کے بعد طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں وہ دم توڑ گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی، تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے اور کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔