سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے تازہ بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ”اتحادی بچاؤ بجٹ“قرار دیا ہے۔ انہوں ں ے کہا کہ بجٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تمام اہم ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔عمر عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بجٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے سنگین مسائل کو قطی طور پر نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اس وقت سنگین مسائل درپیش ہیں جس میں بیروزگاری کی بلند ترین شرح بھی شامل ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات کو بھی حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں کہا کہ کشمیر ی عوام اس وقت پانی اور بجلی کے لیے ترس رہے ہیں۔