دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے،افتخار حسین

پشاور(پی پی آئی) ا ے این پی کے صوبائی صدر افتخار حسین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے،عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی بھی فیصلہ اس ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا،آپریشن عز م استحکام پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت ضروری ہونی چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے اپنے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی برسی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اعتماد میں لے اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔آپریشن کے حوالے سے پارلیمان،سیاسی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈروں کو اعتماد میں لیکر ہی مقاصد کامیاب ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 امریکی شہریوں کومقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

Thu Jul 25 , 2024
واشنگٹن(پی پی آئی) امریکہ نے اپنے شہریو ں کو تشدد زدہ بھارتی ریاست منی پور سمیت ملک کے کئی دیگر علاقوں کے علاوہ مقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکہ محکمہ خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں ان علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کا ذکر کرتے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں جانے سے گریز […]